جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں بدھ کی صبح ایک گھر میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں چھ افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے، جن میں ایک سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور ان کے تین سالہ پوتے بھی شامل ہیں۔ واقعے میں زخمی ہونے والے دیگر چار افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔پولیس کے مطابق مقامی لوگوں نے نیم شب 2:30 بجے کے قریب گھر میں آگ لگتی دیکھی اور مکینوں کو بچانے کے لیے دوڑے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق گھر گھنے دھوئیں سے بھرا ہوا تھا، جس سے اس کے مکینوں کا نیند میں ہی دم گھٹ رہا تھا۔
متاثرین کو کٹھوعہ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں حکام کے مطابق دو نابالغوں سمیت ان میں سے چھ کو 'مردہ لایا گیا' قرار دیا گیا۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت 81 سالہ سابق ڈپٹی ایس پی اوتار کرشن رینا، ان کی بیٹی برکھا رینا، بیٹا تکش، گنگا بھگت، 15 سالہ دانش بھگت اور 6 سالہ اڈویک کے طور پر کی گئی ہے۔
زخمیوں اور زیر علاج افراد میں 61 سالہ سورنا (اوتار کرشن رائنا کی بیوی)، 40 سالہ نیتو دیوی، 15 سالہ ارون کمار، اور ایک 69 سالہ خاتون شامل ہیں۔سابق ڈی ایس پی کا خاندان کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا۔مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے پر انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔