• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • یوپی میں دو مختلف سڑک حادثے میں 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

یوپی میں دو مختلف سڑک حادثے میں 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Reported By: Munsif Bureau | Edited By: Munsif Bureau | Last Updated: Dec 06, 2024 IST

image
اتر پردیش میں دو مختلف مقامات پر دردناک سڑک حادثے میں 11 افراد کی موت ہو گئی جبکہ کئی افراد زخمی ہیں۔ 
یوپی کے پیلی بھیت میں ایک کار کا درخت سے شدید ٹکرہو نے سے 5 افراد ہلاک ہوگۓ، جبکہ چترکوت میں بولیرو اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
بتا دیں کہ پیلی بھیت میں گزشتہ شب تیز رفتار کار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 5 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ کار میں سوار تمام افراد شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے، ٹکر اس قدر شدید تھا کہ کار بری طرح تباہ ہوگئی۔ 
یہ حادثہ پیلی بھیت کے نیوریا تھانہ علاقے میں واقع تانک پور ہائی وے پر پیش آیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، جس کے بعد قریبی لوگوں کی مدد سے زخمی افراد کو ایمبولینس کے ذریعہ فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ 
حادثے کے وقت کار میں 11 افراد سوار تھے۔ اس حادثے میں ہلاک شدہ افراد کی لاشوں کو پولیس نے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ 
ساتھ ہی بتا تے چلیں کہ پیلی بھیت کے علاوہ چترکوٹ میں بھی ایک بولیرو کار اور ٹرک کے درمیان زبردست تصادم ہوا۔ 
اس حادثے میں چھ افراد کی موت ہو گئی جبکہ پانچ شدید زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ یہ واقعہ رائے پورہ تھانہ علاقہ کے نیشنل ہائی وے ٹاؤن میں پیش آیا۔