• News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • سلاطین آصف جاہی کے کارناموں کو اجاگر کرنےکی ضرورت، سیمینار سے مقررین کا خطاب

سلاطین آصف جاہی کے کارناموں کو اجاگر کرنےکی ضرورت، سیمینار سے مقررین کا خطاب

Reported By: | Edited By: | Last Updated: Dec 29, 2024 IST

image

منصف ٹی وی اور اریس میڈیا کی جانب سے نظام کے 300سالہ سفر کے عنوان سے آسکی خیریت آباد میں ایک انٹرنیشنل سیمینار کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس سیمینار میں سابق وزیر و مشیر تلنگانہ حکومت محمد علی شبیر۔ کل ہند مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی  اور نواب رونق یار خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی دو سیشن میں منعقدہ اس سیمینار میں محمد علی شبیر نے خطاب کے دوران  آصف جاہی  کارناموں کو کتابچوں کے ذریعہ نئی نسل کو واقف کرانے کا مشورہ دیا انہوں نے کہا کہ نظام کے دور میں ہندو مسلم تمام مذاہب کے طبقات کے ساتھ انصاف کیا گیا  اور اُس وقت کے حیدرآباد اسٹیٹ کی ترقی کے لئے جامع اقدامات کئے گئے.



وہیں سیمینار میں شریک مانو کی  شعبہ تعلیم نسواں کے ایچ او ڈ ی پروفیسر آمینہ تحسین نے کہا نظامیر عثمان علی خان نے خواتین کی با اختیاری کے لئے بے شمار اقدامات کئے۔وہیں تقریب میں شریک ایک اور مہمان تلنگانہ اقلیتی کمیشن کے چیرمین طارق انصاری نے کہا نظام کے دور حکومت میں ہر سمت خوشحالی کابول بالا تھا اور ساری دنیا میں نظام کی  حکومت  کو شہرت حاصل تھی ۔ وہیں مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے سلاطین آصف جاہی  کے کارناموں کو اجاگر کرنے کےلئے یونیورسٹیوں اور کالجوں میں ان  کے کارناموں پر سیمینار  منعقد کرتے ہوئے نئی نسل کو واقف کرانے کا  مشورہ دیا.

پروفیسر سلیمان   صدیقی نے  اپنی تقریر میں کہا کہ آصف جاہی دور میں گنگاجمنی  تہذیب کا بول بولا تھا  ہندو اور مسلمان میں کبھی فرق محسوس نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نظام نے کئی منادر کی تعمیر کےلئے عطیات بھی دئیے اور ان کی حکومت میں کئی ہندو بڑے عہدوں پر فائر تھے۔  اس پروگرام میں با ذی وقار شخصیتوں نے شرکت کی جن میں   تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے چیرمین  عبیداللہ کوتوال ۔ سابق ایچ او ڈی  شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر مجید بیدار سینئر جرنلسٹ ڈاکٹر مہتاب عالم۔ سابق ڈین  و  صدر شعبہ تعلیم  مانو  پروفیسر صدیقی محمد محمود ۔ فیلکٹی آف لا او یو اور ٹی یو پروفیسر گالی ونود کمار۔ پروفیسر ذولفقار ایم صدیقی ۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد احسن فاروقی ۔  فیکلٹی ایفلو ڈاکٹر محمد عادل۔  مورخ  اور ماہر آصف جاہی خاندان سید ابراہیم حسین ۔ بنگلہ دیش سے ریسرچ اسکالر محمد سمیع الرحمان ۔  اور سیکریٹری تلنگانہ ملی کونسل مفتی عمر عابدین قاسمی شامل ہیں  میر صدیق علی پروگرام کنوینر تھے۔ واضح رہے کہ اس سمینار کا مقصد نظام حکمرانوں کے ان کارناموں کو اجاگرکرنا تھا جن کیلئے انہیں آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔ پروگرام کی نگرانی حبیب نصیر سی ای او اور ایڈیٹر انچیف منصف ٹی وی نے کی جبکہ سینئر صحافی مہتاب عالم نے کاروائی چلائی۔ تقریب کا اہتمام اور انتظام اریس میڈیا- میڈ یاپارٹنرمنصف ٹی وی اور روزنامہ منصف   کی جانب سے کیاگیا۔ اس سیمینار میں طلبا ۔ پروفیسرس اور دانشوروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی.