• News
  • »
  • سیاست
  • »
  • ایس پی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمٰن برق کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج

ایس پی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمٰن برق کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج

Reported By: | Edited By: Sahjad mia | Last Updated: Dec 19, 2024 IST

image
سماج وادی پارٹی کے لوک سبھا ایم پی ضیاء الرحمان برق کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جنہیں سنبھل، اتر پردیش میں حالیہ تشدد کے بعد نشانہ بنایا گیا تھا۔
آپ کو بتا دیں کہ سنبھل میں سماج وادی پارٹی کے لوک سبھا ایم پی ضیاء الرحمان برق کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ بجلی چوری معاملے میں ایس پی ایم پی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

محکمہ بجلی نے انڈین الیکٹرسٹی ایکٹ (ترمیم) 2003 کی دفعہ 135 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ برق کے والد پر تحقیقات کے لیے آنے والے افسران کو دھمکیاں دینے کا بھی الزام ہے۔ ذرائع کے مطابق اس معاملے میں ان کے والد کے خلاف بھی شکایت درج کروائی جائے گی۔   
بتادیں کہ جمعرات کی صبح بجلی محکمہ کی ٹیم بھاری سیکورٹی فورس کے ساتھ ایس پی ایم پی ضیاء الرحمن برق کے گھر پہنچی تھی۔ جہاں انہوں نے برق  کے گھر پر بجلی کی کھپت اور لوڈ چیک کیا۔ حکام نے بتایا کہ ان کے گھر پر تین میٹر نصب تھے جن میں سے دو میٹر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ پائی گئی۔ دونوں میٹر دو کلو واٹ کے تھے جبکہ گھر میں بجلی کا لوڈ 8-9 کلوواٹ ہے۔