پشپا 2 کے پریمیئر کے دوران 4 دسمبر کو سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ کیس میں ایک خاتون کی موت کے بعد اللو ارجن کو آج گرفتار کیا گیا۔ حیدرآباد کی نامپلی عدالت میں سماعت کے بعد اب انہیں 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔
تاہم اس معاملے کی سماعت فی الحال حیدرآباد ہائی کورٹ میں چل رہی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ اللو ارجن کی گرفتاری کے بعد انہوں نے ہائی کورٹ سے اس معاملے میں فوری سماعت کی درخواست کی تھی۔
بتاتے چلیں کہ اللو ارجن کی فلم پشپا2- 5 دسمبر کو ریلیز ہوئی۔ ریلیز سے ایک دن پہلے یعنی 4 دسمبر کو، فلم کا پریمیئر حیدرآباد کے سندھیا تھیٹر میں ہوا۔ اس دوران اللو ارجن کے یہاں پہنچنے کے بعد بھیڑ میں بھگدڑ مچ گئی اور اس بھگدڑ میں ایک خاتون کی موت ہوگئی۔اس معاملے میں متوفی کے اہل خانہ کی شکایت کی بنیاد پر انڈین جسٹس کوڈ (بی این ایس) کی دفعہ 105 اور 118 (1) کے تحت اللو ارجن،ان کی سیکیورٹی ٹیم اور تھیٹر انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اس واقعے کے بعد اللو ارجن نے ایک ویڈیو جاری کیا اور متوفی کے خاندان کے تئیں اپنی ہمدردی ظاہر کی۔ اسکے علاوہ 25 لاکھ روپے کے عطیہ کا بھی اعلان کیا تھا۔ انہوں نے یہ وعدہ بھی کیا تھا کہ وہ بچوں کی ہر ضرورت میں مدد کریں گے اور اہل خانہ سے ملاقات بھی کریں گے۔