• News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • نائیجیریا کے ایک اسکولی فیسٹیول میں بھگدڑ، 30 طلباء جاں بحق

نائیجیریا کے ایک اسکولی فیسٹیول میں بھگدڑ، 30 طلباء جاں بحق

Reported By: | Edited By: Sahjad mia | Last Updated: Dec 20, 2024 IST

image
نائیجیریا میں ایک اسلامی اسکول میں منعقد ہونے والے یوتھ فیسٹیول میں بدانتظامی کے سبب بھگدڑ مچ گئی جس میں درجنوں نوجوان جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوۓ ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ دردناک واقعہ نائیجیریا کے جنوب مغربی اویو ریاست کے دارالحکومت عبادان کے ایک اسلامی ہائی اسکول میں پیش آیا ہے۔ یہاں اسلامی اسکول کے یوتھ فیسٹیول پروگرام میں 5 ہزار سے زائد افراد موجود تھے جن کیلئے مختلف کھیلوں اور انعامات کا انتظام کیا گیا تھا۔ 
 
ہر طرف خوشی اور مسرت کا ماحول تھا لیکن کچھ دیر بعد کچھ ایسا ہی ہوا کہ جس سے ہجوم میں بھگدڑ مچ گئی جس کی وجہ سے فیسٹیول میں سوگ کی فضا چھا گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بھگدڑ میں کم از کم 30 طلبا جاں بحق ہو گئے جبکہ درجنوں افراد شدید زخمی ہوۓ ہیں۔ نائجیریا کے اویو ریاستی پولیس کمانڈ کے ترجمان، اڈیوال اوسیفسو نے ایک بیان میں کہا کہ اس واقعے کے سلسلے میں آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد میں اسلامک ہائی اسکول میں ہونے والے اس پروگرام کا اسپانسر بھی ہے، جس کا اہتمام ونگز فاؤنڈیشن اور Egidigbo FM ریڈیو نے کیا تھا۔