• News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • چھ سالہ قانون سازی کے وقفے کو ختم کرتے ہوئے آج جموں کشمیر کے ارکان اسمبلی نے اٹھایا حلف ۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کشمیری زبان میں لیا حلف

چھ سالہ قانون سازی کے وقفے کو ختم کرتے ہوئے آج جموں کشمیر کے ارکان اسمبلی نے اٹھایا حلف ۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کشمیری زبان میں لیا حلف

Reported By: Munsif Bureau | Edited By: Munsif Bureau | Last Updated: Oct 21, 2024 IST

image
جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں  آج نومنتخب قانون سازوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا ۔  ان  نو منتخب ایم ایل ایز کو عبوری  اسپیکر مبارک گل نے اپنے عہدے کا حلف دلایا۔  چیف منسٹر عمر عبداللہ، ڈپٹی چیف منسٹر سریندر چودھری، کابینہ کے وزراء اور سینئر قائدین بشمول کانگریس   کےریاستی صدر طارق حمید قرہ اور قانون ساز نظام الدین بھٹ، پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون ، سی پی آئی ایم کے محمد یوسف تاریگامی  ، پی ڈی پی کے وحید رحمان پرہ ، اور بی جے پی کے کئی   ارکان نے حلف اٹھایا۔ وزیر داخلہ عمر عبداللہ نے کشمیری میں جب کہ نائب وزیر اعلی سریند چودھری نے انگریزی میں حلف اٹھالیا ۔  دریں اثنا عبوری  اسپیکر مبارک گل نے بھی اسمبلی میں اعلان کیا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گاندربل اسمبلی سیٹ برقرار رکھی ہے اور بڈگام حلقہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔