• News
  • »
  • قومی
  • »
  • سخت سردی کے درمیان دہلی میں دسمبر کی بارش نےتوڑا 101 سال کا ریکارڈ

سخت سردی کے درمیان دہلی میں دسمبر کی بارش نےتوڑا 101 سال کا ریکارڈ

Reported By: | Edited By: Sahjad mia | Last Updated: Dec 29, 2024 IST

image
نئی دہلی:ملک کے دارالحکومت دہلی میں سردی کے درمیان اچانک موسم نے اپنا مزاج  بدل لیا ۔ اچانک ہوئی بارش نے دہلی میں 101 سال کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ۔دارالحکومت دہلی  میں 27 دسمبر کی صبح 8:30 بجے سے 28 دسمبر کی صبح 8:30 کے درمیان یعنی 24 گھنٹوں میں 41.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ یہ گزشتہ 101 سالوں میں دسمبر کے مہینے میں ایک دن میں سب سے زیادہ بارش کا ریکارڈ ہے۔حالانکہ اس سے دہلی کے لوگوں کو آلودگی سے راحت بھی ملی ہے۔
 
آپ کو بتا دیں کہ قومی راجدھانی دہلی میں  ہفتہ کو موسم دن بھر ابر آلود اور سرد رہا، محکمہ موسمیات (IMD) کے مطابق، اس سے قبل قومی دارالحکومت میں ایک دن میں سب سے زیادہ بارش 3 دسمبر 1923 کو ہوئی تھی، جو 75.7 ملی میٹر تھی۔محکمہ موسمیات کے مطابق، 1901 میں اعداد و شمار ریکارڈ کیے جانے کے بعد سے دسمبر 2024 ماہ کے حساب سے بارشوں کے لحاظ سے پانچواں سب سے زیادہ بارش والا مہینہ رہا ہے۔اسکے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے اتوار کو گھنے دھند کی پیش گوئی کی ہے اور زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 17 اور 9 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، اس دوران مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق، دہلی میں ہوا کا معیار بہتر ہوا اور ہفتہ کی شام 4بجےکو ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 135  ریکارڈ کیا گیا۔جو کہ  درمیانے درجے کے زمرے میں آتا ہے۔ اس کے بعد گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان (GRAP) کے تیسرے مرحلے کی پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں،تاہم پہلے اور دوسرے مرحلے کی پابندیاں ابھی تک نافذ رہیں گی۔
 
ساتھ ہی بتاتے چلیں کہ سمیر ایپ کے مطابق، 28 مانیٹرنگ اسٹیشنوں میں سے چار- آئی ایچ بی اے ایس (IHBAS)دلشاد گارڈن، لودھی روڈ اور سری اروبندو مارگ  میں - AQI'اطمینان بخش' زمرے میں ریکارڈ کیا گیا اور 100 سے نیچے رہا۔ باقی مراکز میں، AQI 'متوسط' اور 'خراب' زمروں میں ریکارڈ کیا گیا۔بتادیں کہ  AQIکو صفر اور 50 کے درمیان 'اچھا'، 51 اور 100 کو 'اطمینان بخش'، 101 سے  200 کے درمیان کو'متوسط'، 201 اور 300 کو 'خراب'، 301 سے  400 کے بیچ کو  'بہت خراب'  401 سے  500 کے درمیان کو 'سنگین مرحلہ' سمجھا جاتا ہے۔