• News
  • »
  • قومی
  • »
  • نگم بودھ گھاٹ پراداکی جائیں گی سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی آخری رسومات،وزارت داخلہ نےکیااعلان

نگم بودھ گھاٹ پراداکی جائیں گی سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی آخری رسومات،وزارت داخلہ نےکیااعلان

Reported By: | Edited By: Mirza Ghani Baig | Last Updated: Dec 27, 2024 IST

image
 سابق وزیراعظم آنجہانی منموہن سنگھ کی آخری رسومات سنیچر (28 دسمبر 2024) کو صبح 11:45 بجے دہلی کے نگم بودھ گھاٹ پر ادا کی جائیں گی۔ آخری رسومات کا پروگرام وزارت داخلہ نے جاری کیا ہے۔ صدر جمہوریہ ہند  دروپدی مرمو ، نائب صدر جگدیپ دھنکھر، وزیر اعظم نریندر مودی اور کئی وزراء آخری رسومات میں شرکت کے لیے نگم بودھ گھاٹ پہنچیں گے۔کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے بتایا کہ یہ سنیچر ، 28 دسمبر کو صبح 9:30 بجے دہلی میں اے آئی سی سی (آل انڈیا کانگریس کمیٹی) کے ہیڈکوارٹر سے نگم بودھ گھاٹ کے لیے روانہ ہوگی۔ سابق وزیر اعظم  آنجہانی ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر قومی سوگ کی وجہ سےسنیچر کو راشٹرپتی بھون میں گارڈ کی تبدیلی کی تقریب نہیں ہو گی۔ یہ ایک فوجی روایت ہے۔ اس میں صدر کے محافظوں کا ایک گروپ دوسرے گروپ سے چارج لیتا ہے۔ ہر ہفتے اس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ سابق وزیراعظم کے اعزاز میں ملک بھر میں سات روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس دوران ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
 

کانگریس کابڑامطالبہ

 
کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے سابق وزیر اعظم   آنجہانی ڈاکٹر منموہن سنگھ کی آخری رسومات ادا کرنے اور ان کی یادگار قائم کرنے کی پہل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات کا انعقاد اور ایک یادگار قائم کرنا ہی ڈاکٹر منموہن سنگھ کو حقیقی خراج عقیدت ہوگا۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے نے اس سلسلے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط بھی لکھا ہے۔
 

سابق وزیراعظم کے انتقال پرکانگریس ورکنگ کمیٹی کی تعزیتی قرارداد

 
اس سے پہلے کانگریس ورکنگ کمیٹی نے سابق وزیر اعظم  آنجہانی ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر ایک تعزیتی قرارداد منظور کی ہے  جس میں   کانگریس ورکنگ کمیٹی نے  گہرے سوگ کا اظہار کیاہے۔   کانگریس ورکنگ کمیٹی نے کہا کہ  آنجہانی منموہن سنگھ کی زندگی اور کاموں نے ہندوستان  کو  مستقبل کی سمت دکھائی۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ ہندوستانی سیاست اور معیشت کے میدان میں ایک بلند پایہ شخصیت تھے، جن کی شراکت نے ملک کو بدل کر رکھ دیا اور دنیا بھر میں ان کی عزت افزائی کی۔
 
یادرہے کہ  سابق وزیر اعظم  آنجہانی ڈاکٹر منموہن سنگھ نہیں رہے۔ انہوں نے  92 سال کی عمر میں دہلی ایمس میں ہوا۔ عمر سے متعلق مسائل کی وجہ سے انہیں جمعرات کی رات 8:06 بجے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہیں رات 9:51 پر مردہ قرار دیا گیا۔ منموہن سنگھ ایک شاندار ماہر اقتصادیات تھے۔ وہ 1991 میں ملک میں شروع ہونے والی معاشی لبرلائزیشن کے معمار تھے۔ وہ 2004 سے 2014 تک وزیر اعظم رہے۔