ہندوستان کے معروف فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ کو آئی سی سی نے سال 2024 کے 'ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر' کے لیے نامزد کیا ہے۔بمراہ کے علاوہ سری لنکا کے کامندو مینڈس، انگلینڈ کے جو روٹ اور ہیری بروک بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔بمراہ نے 2024 میں کل13میچ کھیلے جن میں 14.انہوں نے 71 وکٹیں حاصل کیں۔
بمراہ کی بہترین کارکردگی !
جسپرت بمراہ نے 2024 میں کل 13 ٹیسٹ کھیلے، جس میں انہوں 14.92 کی اوسط اور 30.16 کے اسٹرائیک ریٹ سے 71 وکٹیں حاصل کیں۔بمراہ 2024 میں ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین بولر رہے ہیں۔ دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز آسٹریلیا میں صرف چار ٹیسٹ میں 30 وکٹیں لے کر جاری بارڈر-گواسکر ٹرافی میں بہترین باؤلر بھی رہے ہیں۔بمراہ فی الحال بارڈر-گواسکر ٹرافی 2024-25 میں حصہ لے رہے ہیں۔اس سیریز کے پہلے 4 ٹیسٹ میچوں میں انہوں نے 12.83 کی اوسط سے 31 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 3 اننگز میں 5 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
روٹ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی!
روٹ اس سال 2024 میں ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 17 ٹیسٹ کی 31 اننگز میں 55.57 کی اوسط سے 1,556 رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے 262 رنز کے سب سے زیادہ اسکور کے ساتھ 6 سنچریاں اور 5 نصف سنچریاں بھی بنائیں۔ان کے ساتھی بلے باز ہیری بروک نے 12 ٹیسٹ کی 20 اننگز میں 55.00 کی اوسط سے 1100 رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے 4 سنچریاں اور 3 نصف سنچریاں اسکور کیں۔
اس سال ٹرپل سنچری بنانے والے واحد بلے باز !
اس سال بروک ٹیسٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے واحد بلے باز رہے۔ انہوں نے اکتوبر 2024 میں ملتان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 317 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ نے اس میچ کو47 رنز سے جیتا تھا۔
مینڈس کا بہترین کارکردگی!
سری لنکا کے مینڈس نے رواں سال 9 ٹیسٹ کی 16 اننگز میں 74.92 کی اوسط سے 1049 رنز بنائے۔ اس دوران، انہوں نے 182* کے اسکور کے ساتھ 5 سنچریاں اور 3 نصف سنچریاں اسکور کیں۔وہ اس سال ٹیسٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ انہوں نے اس سال لگاتار 8 ٹیسٹ میں 50+ سکور بنائے۔ وہ مسلسل سب سے زیادہ ٹیسٹ میں 50+ سکور بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔