• News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • سال2025کاآغاز: نیوزی لینڈ کےآکلینڈمیں شاندارآتش بازی کےساتھ سال نوکاخیر مقدم

سال2025کاآغاز: نیوزی لینڈ کےآکلینڈمیں شاندارآتش بازی کےساتھ سال نوکاخیر مقدم

Reported By: | Edited By: Mirza Ghani Baig | Last Updated: Dec 31, 2024 IST

image

نیوزی لینڈکےآکلینڈ میں رات بارہ بجے سےجشن  ِ سال نوکا آغازہوگیاہے۔ شاندارآتش بازی کے ساتھ سال نوکاخیرمقدم کیاگیاہے۔ نیوزی لینڈ کے آکلینڈاوردیگرشہروں میں نئے سال کے جشن  کے لئے خصوصی تقریبات کااہتمام کیاگیاہے۔آکلینڈکےمشہورکلاک ٹاور کو روشن کردیاگیاتھا۔

 اسکائے ٹاورپرآتش بازی کا شاندارمظاہرہ

سال 2025 کے آغازپرآکلینڈ اسکائے ٹاور پر آتش بازی کا شاندارمظاہرہ کیا گیا، شاندار آتش بازی سے آسمان رنگ و نورمیں نہاگیا جبکہ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے نئے سال کو خوش آمدیدکہا۔

واضح رہے کہ طلوعِ آفتاب اور غروبِ آفتاب کے اوقات میں فرق کی وجہ سے دنیا کے تمام ممالک میں سالِ نو کا آغاز ایک ساتھ نہیں ہوتا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سالِ نو کا استقبال دنیا کے جن حصّوں میں سب سے پہلے اور سب سے آخر میں کیا جاتا ہے وہ انسانی آبادی سے کافی دور ہیں۔ جزیرہ کریتیمتی جسے ’کرسمس جزیرہ‘ بھی کہا جاتا ہے اس سمیت وسطی بحر الکاہل کے 10 زیادہ تر غیر آباد جزیرے سب سے پہلے سالِ نو کا استقبال کرتے ہیں۔ دوسری جانب ہوائی کے جنوب مغرب میں 2 غیر آباد جزیرے جن کا نام ’بیکر آئی لینڈ‘ اور ’ہاؤلینڈ آئی لینڈ‘ ہے، ان دونوں جزیروں میں 2025ء کا استقبال سب سے آخر میں کیا جائے گا۔

 

ان ممالک میں سب سے پہلے ہوتاہے نئےسال کاآغاز

 

نئے سال کو پہلے خوش آمدید کہنے والے ممالک کریباتی، ساموا اور ٹونگا ہیں، جہاں نیا سال ہندوستانی وقت کے مطابق 31 دسمبر کو سہ پہر 3:30 بجے شروع ہوتاہے۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ میں نئے سال کے استقبال کاآغازہوگا۔ مختلف ٹائم زونز کی وجہ سے دنیا کے ممالک میں نیا سال مختلف اوقات میں منایا جاتا ہے۔ ہندوستان سے پہلے 41 ممالک ایسے ہیں جہاں نیا سال منایا جاتاہے