Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Politics

لوک سبھا انتخابات کے اگزٹ پولس

لوک سبھا انتخابات کی پولنگ کے اختتام کے ساتھ ہی  ایگزٹ پولس سامنے آگئے ہیں۔ ایگزٹ پولس میں  وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے پارٹی کو ساڑھے تین سو سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے کا امکان دکھایا جا رہا ہے۔ جبکہ انڈیا اتحاد کو 
      ڈیڑھ سو یا اس سے کم سیٹیں حاصل کرنے کی باتیں بتائی جارہی ہیں۔ منصف ٹی وی ایگزٹ پول کے اعتبار سے لوک سبھا کی 543 سیٹوں میں سے این ڈی اے کے حصہ میں 245 سے 255 سیٹیں آئی ہیں، بات کی جائے انڈیا اتحاد کی تو 210 سے 220 سیٹیں انڈیا اتحاد کے حصے میں آئی ہیں جبکہ دیگر کو 55 سے 68 سیٹیں ملی ہیں۔
انڈیا نیوز ڈی ڈائنامکس کے مطابق  این ڈی اے کو 371 اور انڈیا اتحاد کو  125 لوک سبھا سیٹیں ملنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ جبکہ دیگر پارٹیوں کو 47 سیٹیں مل سکتی ہیں۔  جَن کی بات کی سروے رپورٹ کے مطابق این ڈ ی اے کو 362 سے 392
سیٹیں،انڈیا اتحاد کو 141سے161سیٹیں اور دیگر کو 10سے 20 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ ریپبلک بھارت میٹریز نے بھی اپنے سروے میں این ڈی اے کو اکثریت ملنے کی بات کہی ہے۔  ریپبلک بھارت میٹریز کے اعدادوشمار کا کہنا ہے کہ  این ڈی اے  353 سے368، انڈیا اتحاد  118سے133 اور دیگر کو 43سے 48 سیٹیں مل سکتی ہیں۔  ریپبلک ٹی وی  پی مارکیو نے بھی  این ڈی اے کو 359سیٹیں دی ہیں۔  انڈیا اتحاد کو 154 اور دیگر کو 30 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان ایگزٹ پولس  کے اعداد وشمار درست ہونا ضروری نہیں ہے حقیقی نتائج اگزٹ پولس کے برعکس بھی ہوسکتے ہیں۔