آج بتاریخ ۲ جون ریاست تلنگانہ میں یوم تاسیس کے تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔جس میں حکومت کی جانب سے ریاست بھر میں خوشیاں منای جا رہی ہے۔ اس موقع پر گورنر سی پی رادھا کرشنن نے راج بھون میں قومی پرچم لہرانے کا اہتمام کیا ساتھ ہی لوگوں سے خطاب کیا جس میں انہوں نے کہاکہ آج ہم تلنگانہ کا دسواں یوم تاسیس منارہے ہیں انہوں نے کہاکہ ریاست کے قیام کے بعد تلنگانہ نے اتنے کم عرصہ میں جو ترقی کی ہے وہ مثالی ہے۔ انہوں نے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔