Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Politics

کانگریس پارٹی کے لیڈر راہول گاندھی اور صدر ملیکارجن کھرگے پارٹی کے امیدواروں کے ساتھ کاریں گے ایک اہم میٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے ووٹوں کی گنتی ختم ہونے کے بعد اب سب کی نظریں نتائج پر لگی ہوئی ہیں، اسی دوران کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور پارٹی لیڈر راہول گاندھی پارٹی امیدواروں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کریں گے، یہ میٹنگ انتخابی نتائج کے حوالے سے ورچوئل انداز میں ہوگی، اس میٹنگ کے بعد راہول گاندھی اور ملیکارجن کھرگے دوپہر میں پارٹی کے اعلیٰ لیڈروں کے ساتھ اسٹریٹجک میٹنگ بھی کریں گے، راہول گاندھی اور ملکارجن کھرگے کے ساتھ پارٹی کے اعلیٰ لیڈروں کی میٹنگ میں جو لیڈر شرکت کریں گے ان میں کرناٹک کے چیف منسٹر سدارامیا، راجستھان کے سابق سی ایم اشوک گہلوت، سچن پائلٹ اور دیگر لیڈران شامل رہیں گے۔ اس اجلاس میں 4 جون کو ہونے والی گنتی کے دن کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا،اس سے قبل ہفتہ کو کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے کی رہائش گاہ پر اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ بھی ہوئی تھی۔ اس میٹنگ میں کانگریس، سماج وادی پارٹی، سی پی آئی ایم، ڈی ایم کے، جے ایم ایم، عام آدمی پارٹی، آر جے ڈی، شیوسینا یو بی ٹی، این سی پی ایس پی کے قائدین نے شرکت کی تھی،اجلاس کے بعد اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں نے 295 سے زائد نشستیں جیتنے کا دعویٰ کیا تھا