کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے لوک سبھا انتخابات کے ایگزٹ پول پر پہلی مرتبہ اپنا ردعمل ظاہر کیاہے۔ راہول گاندھی نے کہاکہ یہ ایگزٹ پول نہیں ہے بلکہ مودی جی کا فینٹسی پول ہے۔
کانگریس لیڈر نے کہا کی ہم ۲۹۵ سے زیادہ سیٹیں جیتیں گے اور چار جون کے بعد ملک میں انڈیا اتحاد کی حکومت بنے گی، راہول گاندھی نے کہاکہ اگزٹ پولس عوام کی رائے نہیں بلکہ پی ایم مودی کا فینٹسی پول ہے جس پر کسی کو بھروسہ نہیں ہے، کانگریس کے سابق صدر نے کہاکہ یہ اگزٹ پولس دباو میں بنائے گئے ہیں جو چار جون کو پوری طرح غلط ثابت ہوں گے انہوں نے مزید کہاکہ اس کا نام اگزٹ پول نہیں بلکہ مودی میڈیا پول ہے،راہول گاندھی
نے کہا کہ ہمیں ۲۹۵ سے زیادہ سیٹیں مل رہی ہیں اور ہم ہی حکومت بنانے والے ہیں۔