Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Politics

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ایگزٹ پول پر اٹھائے سوال

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اور اترپردیش کے سابق چیف منسٹر اکھلیش یادو نے لوک سبھا انتخابات کے ایگزٹ پول پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نے پہلے ہی اعلان کردیا تھاکہ میڈیا بی جے پی کو 300 سے آگے دکھائے گا تاکہ دھوکہ دہی کی گنجائش ہوسکے۔ اکھلیش یادو نے کہاکہ یہ بی جے پی کا ایگزٹ پول کئی مہینے پہلے تیار کیاگیا تھا جسے اب چینلوں نے چلایاہے، اس ایگزٹ پول کے ذریعے رائے عامہ کو دھوکہ دینے کی کوشش کی جارہی ہے،اکھلیش یادو نے کہاکہ ملک میں چار جون کے بعد انڈیا اتحاد کی حکومت بنے گی اور اس یقین کا بھی اظہار کیاکہ چار جون کے بعد پی ایم مودی کی وداعی یقینی ہے۔