تلنگانہ یوم تاسیس تقریب کے موقع پر تلنگانہ کے سرکاری گیت جیا جیا ہے تلگانہ کوجاری کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی ریونت ریڈی کے ہاتھوں تلنگانہ گیت کا افتتاح ہوا، اس سرکاری تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ اس ترانے کا مختصر ورزن پیش کیا گیا، جب اس گیت کو پیش کیا جا رہا تھا تب چیف منسٹر ریونتھ ریڈی، کابینی وزراء، اسپیکر اسمبلی گڈم پرساد اور تقریب میں شریک و دیگر افراد اور اعلی عہدےدار کھڑے ہو گیے تھے۔ ریاست کے ممتاز تیلگو شاعر و مصنف اندے سرینے اس گیت کو تحریر کیا ہے جبکہ آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار ایم ایم کیروانی نے موسیقی دی، یاد رہے کہ دس سال کے بعد اس گیت کو بڑے پیمانے پر لانچ کیا گیا ہے۔