Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Politics

انتخابی تاریخ میں پہلی مرتبہ آج الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس ہوگی

لوک سبھا انتخابات کے تمام مراحل کی ووٹنگ مکمل ہو چکی ہے، اب ووٹوں کی گنتی کی تیاریاں جا ری ہیں اس ضمن میں قابل ذکر بات یہ ہے کہ ملک کی انتخابی تاریخ میں پہلی بار الیکشن کمیشن انتخابات مکمل ہونے کے بعد آج بتاریخ ۳ جون پریس کانفرنس کا انعقاد عمل میں لانے جارہا ہے۔اس پریس کانفرنس میں چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار ووٹنگ فیصد سے لیکر ووٹوں کی گنتی کے بارے میں جانکاری دیں گے۔لوک سبھا کے انتخابات سات مرحلوں میں ہوئے جو 19 اپریل کو شروع ہوئے اور یکم جون کو ختم ہوئے۔ یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ الیکشن کمیشن ووٹنگ ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کررہا ہے۔