Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Politics

ایگزٹ پولس غلط بھی ثابت ہو سکتے ہیں

 
2024 لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا اعلان 4جون بروز منگل ہونے والا ہے ۔
جہاں کسی بھی سیاسی جماعت کو ملک میں اپنی حکومت بنانے کے لیے انڈین پارلیمینٹ میں 272 نششتوں کی ضرورت ہوگی، جس پارٹی کے پاس 272 سیٹیں ہونگی وہی مرکزی حکومت میں اپنا پرچم لہرایے گی۔
اب کونسی پارٹی اقتدار میں آنے والی ہے اسکا اندازہ ایگزٹ پولس کے ذریعے لگایا جا رہا ہے۔
اور اکثر ذرائع کے ایگزیٹ پولس کے مطابق بی جے پی (این ڈی اے اتحاد) کو زبر دست جیت حاصل ہوتی دکھائ دے رہی ہے۔‎‎ 
جس کے بعد سے لوگ اصل نتائج کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ 
ایگزٹ پول کیا ہیں؟
ایگزٹ پول یعنی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے بعد جب ووٹرز  اپنا حق راے دہی دیکر بوتھ سے باہر آتے ہیں تو ان سے پوچھا جاتا ہے کہ انہوں نے کس مدعے پر اپنا ووٹ دیا ہے پھر ووٹر سے حاصل ہونے والی معلومات کا تجزیہ کر کے یہ اندازہ لگایا جاتا ہے کہ انتخابی نتائج کیا ہو سکتے ہیں۔ 
اگر چہ ایگزٹ پولس کو انتخابی نتائج کا عکس مانا جاتا ہے لیکن ان پر مکمل اعتبار نہیں کیا جا سکتاہے  کیوں کہ ایگزٹ پولس کے مطابق لگائی گئی قیاس آرائیاں بھی ماضی میں کئ بار غلط ثابت ہوئ ہیں۔
  جیسا کہ 2004 کےلوک سبھا انتخابات سے پہلے جب اٹل بہاری واجپئ کی قیادت والی بی۔حے۔پی حکومت نے انڈیا شائننگ کا نعرہ دیا تھا اس وقت کے ماحول کے اعتبار سے بی جے پی کو 240 سے 275سیٹیں ملنے کی پیشن گوئیاں کی گئ تھیں۔
مگر انتخابی نتائج ایگزٹ پول کے برعکس ثابت ہوئ اوراین ڈی اے محض 187 سیٹوں پر سمٹ گئیں جبکہ کانگریس اپنے اتحادی پارٹیوں کے ساتھ اس نتیجے کو غلط ثابت کرتے ہوۓ 216سیٹیں حاصل کیں۔
اسی طرح دہلی اسمبلی الیکشن 2015 میں عام آدمی پارٹی کو اگزٹ پول کے مطابق 50 سیٹیں ملنے کا انزہ لگایا گیا تھا مگر انتخابی نتائج نے اسے بھی غلط ثابت کیا۔ دہلی میں کل 70 سیٹوں میں سے 67 پر عام آدمی پارٹی زبردست جیت حاصل کی۔
 کجھ یوں ہی گزشتہ سال چھتیس گڑھ میں ہوۓ اسمبلی انتخابات میں ایگزٹ پول کے مطابق کانگریس کی آسان جیت بتائ گئ تھی مگر نتائج اس کے بلکل برعکس ثابت ہوئ۔  بی جے پی نے 50 سے زائد سیٹیں حاصل کرتے ہوۓ اپنی سرکار بنائ۔
 اسی طرح مدھیہ پردیش اور راجستھان کے اسمبلی انتخابات میں ایگزٹ پول نے کانگریس اور بی جے پی کے درمیان کانٹے کی ٹکر بتائ مگر بی جے پی نے اکثریت سے زائد سیٹیں حاصل کرتے ہوۓ جیت درج کی۔
ماضی کے ایگزیٹ پولس اور اصل نتائج سے یہ بات عیاں ہوتی کہ ایگزٹ پول ہمیشہ درست نہیں ہوتے۔