لوک سبھا انتخابی رجحانات سامنے آنے کے بعد سی پی پی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی، کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے اور پارٹی لیڈر راہول گاندھی نے شام پانچ بجے دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر کانگریس صدر ملک ارجن کھرگے نے کہا کہ یہ انتخابی نتائج در اصل عوام کے نتائج ہیں انہوں نے مزید کہا کہ یہ مودی کی اخلاقی اور سیاسی شکست ہے، اس موقع پر راہل گاندھی نے کہا کہ ہم نے یہ الیکشن نہ صرف بی جے پی کے خلاف لڑا تھا بلکہ ملک کے متعدد اداروں جیسے ملک کے گورننس ڈھانچے، انٹیلیجنس ایجنسیوں، سی بی آئی اور ای ڈی آئی کے خلاف بھی لڑا تھا کیونکہ ان تمام اداروں پر امت شاہ اور نریندر مودی نے قبضہ کر لیا تھا۔