Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Politics

انتخابی نتایج کے بعد جگن موہن ریڈی نے پریس کانفرنس میں کیا افسوس کا اظہار

انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد چیف منسٹر جگن موہن ریڈی کو کرنا پڑا شکست کا سامنا، میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے عوام کے لیے ٩٩ فیصد اپنے وعدوں کو پورا کیا پھر بھی انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

جگن موہن ریڈی نے کہا کہ مجھے ایسی شکست ملی ہے جسکا مجھے تصور بھی نہیں تھا کہ عوام ایسا فیصلہ لے کر انکی پارٹی کو ناکام کر دے گی۔

انہوں نے کہا کہ 

’’مجھے نہیں معلوم کہ آدھے کروڑ کسانوں کے ووٹ کا کیا ہوا؟

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے تو تعلیمی اداروں میں انگریزی میڈیم متعارف کرایا، ہم نے دنیا کو دکھایا کہ خواتین کو بااختیار بنانے میں کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں؟ ہم نے تو خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے بہت سی اسکیمیں نافذ کی لیکن مجھے نہیں معلوم کہ وہ ووٹ کہاں گئے.

جگن نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کی پارٹی "بے آوازوں کی آواز" ہونے کا اپنا کام جاری رکھے گی اور غریبوں کے لیے آواز اٹھاتی رہے گی اخیر میں انہوں نے اپنے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا ۔