Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Politics

لوک سبھا انتخاب 2024 کے 26 مسلم امیدوار ایوان میں کریں گے ہندوستانی عوام کی نمائندگی

ہندوستان میں مسلمانوں کی سیاسی نمائندگی آبادی کے تناسب سے بہت کم ہے، بیس فیصد والی مسلم آبادی کو ایوان میں مشکل سے پانچ فیصد سیاسی نمائندگی حاصل ہے۔
1970 سے اب تک ایوان میں مسلمانوں کی نمائندگی محض پانچ فیصد رہی لیکن اب 2024 میں اس پانچ فیصد کے بھی لالے پڑ گئے۔ جسکی بڑی وجہ یہ ہے کہ اب بی جے پی اور اسکی ہم خیال جماعتیں مسلم امیدواروں کو ٹکٹ نہیں دیتیں، اسی طرح دیگر جماعتیں بھی مسلمانوں کو بطور امیدوار کھڑا کرنے سے اجتناب کرتی ہیں لیکن مسلمانوں کا ووٹ ضرور چاہتی ہیں۔
لوک سبھا انتخابات 2024 میں انتخابی میدان میں ملک بھر سے سیاسی پارٹیوں نے 78 مسلم امیدوار کو اتارا تھا جس میں سے 26 مسلم امیدواروں نے جیت حاصل کی ہے۔ سال رواں 2024 میں جو مسلم امیدوار پارلمینٹ میں ہندوستانی عوام کی نمائندگی کریں گے انکے نام یہ ہیں:
اقرا چودھری، کیرانہ یوپی سے۔ مولانا محبوب اللہ ندوی، رامپور سے۔  افضال انصاری، غازی پور سے۔  عمران مسعود، سہارنپور سے۔  کنور دانش علی، امروہہ سے۔  ضیاء الرحمن برق‌، سنبھل سے۔  خلیل الرحمٰن، جنگی پور مغربی بنگال سے۔  یوسف پٹھان، بہرام پور سے۔ ابوطاہر خان، مرشد آباد سے۔  ایس کے نور الاسلام‌، بسیر ہاٹ سے۔ ساجدہ احمد، کلو بیریا سے۔  ایشا خان چودھری‌، مالدہ جنوب سے۔  اسدالدین اویسی، حیدرآباد تلنگانہ سے۔ آغا سید روح اللہ مہدی،  سرینگر سے۔  میر الصافی احمد، اننت ناک سے۔ عبد الرشید شیخ، کشمیر سے۔  ڈاکٹر محمد جاوید، کشن گنج سے۔  طارق انور، کٹیہار سے۔  رقیب الحسین، دھوبری آسام سے۔ رشید احمد چودھری، کریم گنج سے۔ شفیع پرمبل، ویڈا کارا کیرالا سے۔ ای ٹی محمد بشیر، ملا پورم سے۔  ڈاکٹر عبد الصمد صمدانی، پننانی سے۔  محمد حنیف، لداخ سے۔ حمیداللہ سعید، لکچھ دیپ سے۔  نوا سکانی، رمنتھ پورم تمل ناڈو سے۔
 چھبیس مسلم امیدوار ایوان میں ہندوستانی عوام کی نمائندگی کے لئے پہنچ رہے ہیں۔