Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Politics

کیا اکھلیش یادو کو نتیش کمار اور چندرا بابو نائیڈو کو منانے میں کامیابی ملے گی

18ویں لوک سبھا انتخابات کے نتائج واضح ہو چکے ہیں۔ 543 سیٹوں میں سے بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کو 292 اور کانگریس کی قیادت والی انڈیا کو 234 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں جسمیں سے بی جے پی کو محض 240 سیٹیں ملی ہیں۔ یعنی کہ 272 والے جادوئی نمبر کو مکمل طور پر کسی بھی پارٹی نے حاصل نہیں کر پایا ہے، ان سب کے بیچ حکومت بنانے کی تیاریاں بھی شروع ہوگئی ہیں۔ آج این ڈی اے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کر سکتا ہے اسی لیے انڈیا الائنس میں بھی حکومت بنانے کی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں اسی وجہ سے آج سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور یوپی کے سابق چیف منسٹر اکھلیش یادو کو ایک بڑی ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے کے کچھ رہنماؤں سے بات کریں اور انہیں انڈیا اتحاد کے ساتھ آنے پر راضی کریں، اطلاعات کے مطابق اکھلیش یادو کو تلگو دیشم پارٹی کے صدر چندرابابو نائیڈو اور بہار کے سی ایم نتیش کمار سے بات کرنے کو کہا گیاہے تاکہ انڈیا حکومت کی سرکار بن سکے۔