Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Politics

وزیر اعظم مودی نے صدر جمہوریہ سے کی ملاقات اور انہیں اپنا استعفی پیش کیا

صدر جمہوریہ درو پدی مرمو نے مرکزی کابینہ کی سفارش پر آج بتاریخ پانچ جون کو سترہویں لوک سبھا تحلیل کر دی ہے، ذرائع کے مطابق مرمو نے آرٹیکل پچاسی کی شق نمبر دو کے تحت دئے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا ہے۔
اس سے پہلے دوپہر میں مسٹر مودی راشٹرپتی بھون گئے اور صدر مرمو سے ملاقات کی اور انہیں اپنا اپنی وزارتی کونسل کا استعفی پیش کیا۔
انکا استعفی اور وزارتی کونسل کا استعفی منظور کرنے کے بعد صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ان سے نئی حکومت بننے تک وزیر اعظم کے طور پر کام کرنے کی  درخواست کی۔