Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Regional

دہلی میں پانی بحران کے معاملے پر آج سپریم کورٹ میں ہوگی سماعت

ملک میں ایک طرف جہاں گرمی سے لوگ پریشان ہیں تو وہیں دوسری طرف دہلی کے عوام پانی کی عدم دستیابی سے پریشانی کا شکار ہیں، قومی راجدھانی دہلی میں پانی کا بحران مسلسل جاری ہےاسی وجہ سے دہلی جل بورڈ نے لوگوں سے پانی ضائع نہ کرنے کی اپیل کی ہے، دہلی میں پانی بحران کے معاملے پر آج بتاریخ چھ جون سپریم کورٹ میں سماعت ہونے والی ہے۔ اکتیس مئی کو دہلی کی آپ حکومت جانب سے دائر درخواست میں پڑوسی ریاستوں ہماچل پردیش، اتر پردیش اور ہریانہ کو ایک ماہ کے لیے اضافی پانی چھوڑنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا گیا تھاجسکے بعد دائر کی گئی اس درخواست پر سپریم کورٹ نے تین جون کو سماعت کی تھی بعد ازاں جسٹس پی کے مشرا اور جسٹس کے وی وشواناتھن کی تعطیلاتی بنچ  نے پانچ جون کو ہنگامی میٹنگ بلانے کی ہدایت دی تھی اور اس میٹنگ میں یمنا ریور بورڈ، مختلف ریاستی اور مرکزی عہدیداروں کو مسئلہ کے حل پر تبادلہ خیال اور تجاویز پیش کرنے کو کہا تھا آج انہیں ریاستی اور مرکزی عہدیداروں کی طرف سے دی گئی تجاویز کو  عدالت میں رکھا جائے گا۔