Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Politics

مسٹر مودی این ڈی اے کی جانب سے پارلیمانی پارٹی کے لیڈر منتخب

  وزیر اعظم نریندر مودی کو این ڈی اے کی پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کر لیا گیا ہے۔ آج بروز جمعہ 7جون این ڈی اے کی میٹینگ ہوئ، اس میٹنگ میں راج ناتھ سنگھ نے پی ایم مودی کے نام کو بطور پارلیمانی لیڈر  پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس میٹینگ میں چندرابابو نائیڈو اور نتیش کمار بھی موجود تھے۔چندرابابو نائیڈو نے نریندر مودی کے پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب ہونے کے بعد  کہا کہ مودی جی کی شکل میں ہندوستان کو صحیح وقت پر صحیح لیڈر ملا ہے اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے  بھی کہا کہ نریندر مودی کی قیادت میں ملک کی ترقی ہوگی اور مودی جی کی قیادت میں ہی این ڈی اے کی تمام اتحادی جماعتیں مل کر کام کریں گی۔
بتا دیں کہ اس میٹنگ میں  وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے لیڈر کے طور پر نریندر مودی کے نام کی تجویز ملک کے 140 کروڑ عوام کی تجویز ہے،  یہ ملک کی آواز ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اگلے پانچ سال تک ملک کی قیادت کریں۔
 ذرائع کے مطابق آج  شام کو این ڈی اے اتحاد کے لیڈروزیر اعظم نریندر مودی صدر جمہوریہ سے ملاقات کرینگے اور حکومت سازی کا دعوی پیش کرینگے۔