Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Politics

نریندر مودی کچھ ہی دیر میں تیسری مرتبہ وزیر اعظم بنے کا حلف اٹھانے جا رہے ہیں

آج نریندر مودی مسلسل تیسری بار وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیں گے، نریندر مودی  جواہر لال نہرو کے بعد وہ دوسرے شخص ہیں جو لگاتار تیسری بار ملک کے وزیر اعظم بننے جارہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس بار حلف برداری کئی اعتبار سے خاص ہے کیونکہ اس میں نہ صرف پڑوسی ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے بلکہ معاشرے کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے اہم لوگ شامل ہوں گے آج راشٹرپتی بھون کا صحن تیسری بار وزیر اعظم نریندر مودی کی حلف برداری کا مشاہدہ کرے گا۔
 73سالہ نریندر مودی اس حلف کے ساتھ ہی  جواہر لال نہرو کے تیسری مرتبہ وزیر اعظم بننے کے ریکارڈ کے ساتھ کھڑے ہو جائنگے ۔ جواہر لال نہرو جو کہ 1952، 1957 اور 1962 کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی اسی طرح وزیر اعظم  نریندر مودی بھی 2014، 2019 اور اب 2024 میں وزیر اعظم  بننے کا حلف لینے جا رہے ہیں۔