Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Politics

کپل سبل نے کابینہ میں کسی مسلم کو جگہ نہ دینے پر اٹھایا سوال

حیدرآباد: 11 جون (منصف ٹی وی) سماج وادی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی اور ملک کے معروف ایڈوکیٹ کپل سبل نے مرکزی وزرا کی جانب سے اپنے عہدوں کی ذمہ داری سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دی تاہم انہوں نے کابینہ میں کسی مسلم کو جگہ نہ دینے پر کہا کہ ملک میں بیس کروڑ مسلمان رہتے ہیں کیا ان میں سے ایک مسلمان بھی قابل نہیں ہے؟ واضح رہے کہ آزادی کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے جہاں عام انتخاب کے بعد کسی مسلم شخص کومنسٹر نہیں بنایا گیا ہے، کپل سبل نے الکشن کمیشن پر بھی تقنید کرتے ہوئے کہاکہ آنے والے وقت میں ہم پارلیمنٹ میں اور پارلیمنٹ کے باہر بھی بتائیں گے کہ سی ای سی نے الیکشن کے دوران کیا غلطیاں کی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ عوام اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے دوران کن کو سہلولیات پہنچانے کے اقدامات کئے ہیں۔