Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Politics

چندرابابونائیڈو نے چوتھی مرتبہ چیف منسٹر کے عہدے کا لیا حلف

آندھرا پردیش 12 جون (منصف ٹی وی انڈیا) تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے سپریمو این چندرابابو نائیڈو نے آج بروز بدھ وجئے واڑہ کے کیسرپلی آئی ٹی پارک میں آندھرا پردیش کے چیف منسٹر کی حیثیت سے دوسری مرتبہ حلف لیا ہے،  گورنر عبدالنذیر نے انہیں حلف دلایا واضح رہےکہ چندرا بابو نائیڈو اپنے سیاسی کیریر میں چوتھی بار وزیر اعلیٰ  منتخب ہوئے ہیں، وجئے واڑہ میں حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی۔ داخلہ امیت شاہ اور وزیر صحت جے پی نڈا کے علاوہ سابق نائب صدرجمہوریہ وینکیا نائیڈو ۔اداکار چرنجیوی۔ بالاکرشنا۔ رجنی کانت اور دیگر کئی ریاستوں کے اہم سیاسی قائدین نے بھی شریک تھے۔ یاد رہے کہ چندرابابو نائیڈو کے بیٹے نارا لوکیش بھی بطور وزیر حلف لینے والوں میں شامل تھے۔ 2024 عام انتخاب میں آندھرا پردیش میں ٹی ڈی پی، پون کلیان کی جناسینا اور بی جے پی نے مل کر الیکشن لڑا تھا جسمیں این ڈی اے کو کل 164 اسمبلی سیٹیں تھیں جس میں   ٹی ڈی پی کو 135، جناسینا پارٹی کو 21 اور بی جے پی کو 8 سیٹیں حاصل ہوئی تھیں۔