Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Politics

راجیہ سبھا ایم پی سنجے راوت نے بی جے پی حکومت اور امیت شاہ کو تنقید کا نشانہ بنایا

جموں و کشمیر میں مسلسل تین دن سے ہورہے دہشت گردانہ حملوے ہو رہے ہیں جس پر شیو سینا یو بی ٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے راوت نے بی جے پی حکومت اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو تنقید کا نشانہ بنایا، سنجے راوت نے کہاکہ امیت شاہ کے دور میں دہشت گردی کبھی رکی ہی نہیں، راوت نے مزید کہاکہ جب سے امیت شاہ وزیر داخلہ بنے ہیں تب سے منی پور ہو یا جموں و کشمیر وہاں دشہت گردانہ حملے برابر ہوتے رہے ہیں تاہم وہاں کی خبروں کو عوام تک پہنچنے میں بھی دخل اندازی کی جا رہی ہے۔ شیو سینا لیڈر نے کہاکہ امیت شاہ کے دور میں منی پور اور جموں وکشمیر میں اب تک بہت زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے، سنجے راوت نے کہا کہ آرٹیکل 370 ہٹانے کے بعد جموں و کشمیر میں حالات مزید خراب ہو چکے ہیں جس پر قابو پانے میں امت شاہ اور مرکزی حکومت دونوں ناکام رہے۔
.شیو سینا لیڈر نے امت شاہ کی ذات پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ امت شاہ اپنی پوری طاقت ملک کی ترقی کے لئے نہیں لگاتے ہیں بلکہ وہ اپنے مخالفین کے ختم کرنے میں لگے رہتے ہیں