Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Politics

پارلیمٹ کے خصوصی اجلاس کا سلسلہ 24 جون سے شروع ہوگا

دہلی: 12 جون (منصف ٹی وی)لوک سبھا انتخاب 2024 کے اختتام کے بعد اب پارلیمٹ کے اجلاس کا سلسلہ شروع ہونے جارہا ہے،  پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس 24 جون سے شروع ہونے جارہا ہے جو 3 جولائی تک جاری رہے گا۔ 
پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا ہے کہ 18ویں لوک سبھا کے پہلے اجلاس کے نومنتخب اراکین  کی حلف برداری کی تقریب 24 اور 25 جون کو منعقد ہونے کی امید ہے۔
سیشن کے پہلے تین دنوں میں نو منتخب قائدین حلف لیں گے  اور  لوک سبھا میں اپنی رکنیت کی تصدیق کریں گے ساتھ ہی اسی دن ایوان کے اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔ 
علاوہ ازیں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو 27 جون کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گی اور آئندہ پانچ برسوں کیلئے نئی حکومت کے روڈ میپ کا خاکہ پیش کریں گی۔ 
یاد رہے کہ راجیہ سبھا کا 264 واں اجلاس بھی 27 جون کو شروع ہوگا، کرن رجیجو کے مطابق راجیہ سبھا کا 264 واں اجلاس بھی 27 جون کو شروع ہوگا اور 3 جولائی کو ختم ہوگا۔ 
یہ امکان ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی 27 جون کو صدر جمہوریہ کے خطاب کے بعد پارلیمنٹ میں اپنی وزراء کونسل کا تعارف کرائیں گے۔