Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Regional

کانپور کے دیہاتیوں نے بارش کےلئے خصوصوی پوجا پاٹ کی

کانپور:14 جون (منصف ٹی وی) اترپردیش میں  لوگ گرمی اور بارش نہ ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہیں، اسی پریشانی اور بارش نہ ہونے کے سبب کانپور میں دیہاتیوں نے  بارش کےلئے خصوصوی پوجا پاٹ کی، اس پوجا میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ گاؤں  کے باشندے بارش کے دیوتا بھگوان اندرا کو خوش کرنے کےلئے ایک جگہ جمع ہوئے اندر بھگوان کا پوجا کیا تاکہ بارش ہوجائے، اس پوجا میں خواتین نے ہل چلائے اور بارش برسنے کے لئے نغمے گائے، واضح رہے کہ کانپور میں  درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ  سے اوپر جارہا ہے اسی لئے اتر پردیش تین چار دن تک کے لئے ریڈ الرٹ کے تحت رہے گا۔