Sunday, September 8, 2024 | 1446 ربيع الأول 05
Politics

آج ہے شیو سینا کا 58 واں یوم تاسیس

مہارشٹرا: 19 جون (منصف ٹی وی) آج بروز بدھ بال ٹھاکرے کی تشکیل کردہ شیو سینا کا 58 واں یوم تاسیس منایا جائے گا، اسی لئے ایکناتھ شنڈے اور ادھوٹھاکرے دونوں دھڑوں نے آج شیوسینا کے 58 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا ہے، دونوں دھڑے آج اپنی طاقت دکھائیں گے کیونکہ اس سال کے آخر میں مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ایکناتھ شندے کی طرف سے ورلی میں یوم تاسیس منایا جائے گا اور یہ پروگرام آج شام تقریباً 5 بجے شروع ہوگا، دوسری طرف ادھو ٹھاکرے گروپ کی جانب سے بھی بڑا پروگرام منعقد کیا جارہا ہے،اس پروگرام میں پارٹی سربراہ ادھو ٹھاکرے، آدتیہ ٹھاکرے، تمام  ایم ایل اے، ایم پی، ضلع کے سربراہ بڑی تعداد میں شیوسینک شرکت کریں گے۔ ادھو ٹھاکرے گروپ کی طرف سے یہاں زبردست طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا اور دونوں پارٹیاں کود کو اصل شیوسینا ثابت کرنے کی کوشش کریں گے کیونکہ ایک جانب ادھو ٹھاکرے کا یہ دعویٰ ہے کہ ان کے والد آنجہانی بال ٹھاکرے  نے جب 1966ء میں شیو سینا کی تشکیل دی تھی تو اپنی حیات میں ہی انہوںنے ادھوکو پارٹی کا سربراہ مقرر کردیا تھا لہٰذا وہ ہی اصل شیو سینا ہے۔ دوسری جانب ایکناتھ شندے کا یہ دعوا ہے کہ بالا صاحب ٹھاکرے کی ہندوتوا کے نظریات کو لےکرچلنے والے ایکناتھ شنڈے ہی ہیں اسی لئے وہ ہی اصل شیو سینا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کونسی پارٹی خود کو زیادہ طاقت ور دکھاتی ہے اور لوگ اب کی اسمبلی انتخاب میں کس پارٹی کا ساتھ دیتے ہیں۔