نئی دہلی: 20 جون (منصف ٹی وی) دہلی میں گرمی کس حد تک تباہی مچا رہی ہے اس کا اندازہ مریضوں اور اموات کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد سے لگایا جا سکتا ہے، چلچلاتی گرمی اب جان لیوا ہوتی جا رہی ہے، یوپی اور راجستھان کے بعد اب دہلی میں بھی ہیٹ اسٹروک سے اموات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ بدھ کی رات دہلی میں 12 سالوں میں سب سے گرام رات رہی ہےاور کم سے کم درجۂ حرارت 2۔35 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے، ضلع میں مختلف مقامات پر 9 افراد کی موت ہو گئی ہے جن میں سے پانچ لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ افراد شدید گرمی اور لو کے باعث ہلاک ہوئےہیں، پولیس کے مطابق منگل کو نوئڈا کے سیکٹر 125 میں واقع پرئیوٹ یونیورسٹی کے گیٹ نمبر 5 کے قریب سے کچڑا اٹھانے والے ایک نوجوان کی لاش ملی، اسی طرح گذشتہ روز شام کے وقت سیکٹر 1 میں واقع ٹکسال کے قریب سے 60 سالہ شخص کی لاش ملی، آس پاس کے لوگوں کا خیال ہےکہ شدید گرمی کی وجہ سے بوڑھے شخص کی موت ہوئی ہوگی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں پچھلی گرم ترین رات جون 2012 میں ریکارڈ کی گئی تھی، یاد رہے کہ گذشتہ منگل کو گرمی کی وجہ سے 33 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جس سے پتہ چلتا ہے کہ امسال کی گرمی کس حد تک ملک بھر میں تباہی مچا رہی ہے۔