Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
Entertainment

کیا شادی ہوگی شامی اور ثانیہ کی؟

حیدرآباد 23 جون (منصف ٹی وی) پچھلے کئی دنوں سے کرکٹر محمد شامی اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی شادی کے متعلق بہت افواہیں پھیل رہی ہیں چونکہ کھیلوں کی دنیا کے یہ دونوں ستارے اپنے اپنے پارٹنرز سے الگ ہو چکے ہیں یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان رواں برس کے آغاز میں ہوگئی تھی جبکہ محمد شامی کا بھی اپنی اہلیہ سے تعلق ختم ہوچکا  ہے تو ایسے وقت میں سوشل میڈیا پر ایک ایسی تصویر گردش کر رہی ہے جس میں شامی اور ثانیہ شادی کے جوڑے میں ایک ساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں لیکن یاد رہے کہ اب ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے اس حساس موضوع پر لب کشائی کرتے ہوئے اس شادی کی خبر کو بکواس قرار دیا ہے۔ عمران مرزا نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ثانیہ نے کبھی محمد شامی سے ملاقات تک نہیں کی، انہوں نے کہا کہ یہ سب بکواس ہے۔ ثانیہ ان سے کبھی ملی بھی نہیں، دراصل جو تصویر سوشل میڈیا پر فی الحال گردش کر رہی ہے وہ ثانیہ مرزا کی اصلی شادی کی تصویر ہے جس میں ثانیہ کے شوہر شعیب ملک تھے، مگر کسی نے فوٹو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے شعیب کی جگہ شامی کا چہرہ لگا دیا ہے۔