Monday, September 16, 2024 | 1446 ربيع الأول 13
Politics

بی جے پی نے امیدواروں کی پہلی لسٹ منسوخ کر کے نئی فہرست جاری کی،صرف 15 امیدواروں کو کیا گیا شامل

بھارتیہ جنتا پارٹی نے سنٹرل الیکشن کمیٹی کی میٹنگ کے ایک دن بعد پیر کو اسمبلی انتخابات کے لئے 44 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کرنے کے فوری بعد اسے منسوخ کر دیا۔ اور بعد ازاں ایک نئی لسٹ جاری کیا جس میں پہلے مرحلے کے صرف 15 امیدواروں کو شامل کیا گیا ہے۔
بی جے کی جانب سے جاری کی گئی پہلی لسٹ میں سینئر سیاسی رہنما کویندر گپتا اور سابق نائب وزیر اعلیٰ نرمل سنگھ کا نام شامل نہیں تھا۔ بی جے پی کی جانب سے لسٹ مشتہر کیے جانے کے چند منٹ بعد ہی بی جے پی نے اس لسٹ کو منسوخ کرکے ایک اور لسٹ جاری کی۔ نئی لسٹ میں صرف 15 امیدواروں کو شامل کیا گيا ہے،جس میں صوبہ کشمیر اور وادی چناب کی نشستوں کے امیدواروں کے ہی نام شامل ہیں جبکہ جموں، جہاں بی جے پی کی مضبوط پکڑ ہے، وہاں کے امیدواروں کے نام اس لسٹ میں شامل نہیں ہے۔