کرشن جنم اشٹمی کا تہوار آج ملک بھر میں ہندو سماج دھوم دھام سے منا رہےہیں۔ اس سلسلے میں پورے ملک میں مختلف مقامات پر پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں۔ اسی دوران مدھیہ پر دیش ریاست کے سی ایم موہن یادو نے کرشن جنم اشٹمی کے موقع پر ایک منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ رحیم اور راسخان نے خود کو اس جگہ کی مٹی سے جوڑا تھا، اسی لیے آج ہم انہیں صدیوں یاد کرتے ہیں۔
لیکن ان لوگوں سے ہوشیار رہیں جو یہاں کے کھاتے ہیں اور کہیں اور کے گاتے ہیں۔
یہ نہیں چلے گا۔ بھارت میں رہنا ہوگا تو رام کرشن کی جۓ کہنا ہوگا۔ موہن یادو نے یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھی شیئر کیا، تاہم بعد میں انہوں نے اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا۔ اب ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہے۔