Monday, September 16, 2024 | 1446 ربيع الأول 13
Politics

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات:انڈیا اتحاد نے سیٹوں کی تقسیم کا کیا اعلان!این سی 51 سیٹوں پر، کانگریس 32 سیٹوں پر لڑے گی الیکشن

جموں و کشمیر میں اتحاد کے تحت نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان آج 26 اگست کو سیٹوں کی تقسیم طۓ ہو گیا ہے۔  دونوں جماعتیں 85 نشستوں پر اپنے اپنے امیدوار اتارئينگے۔ اس کے تحت فاروق عبداللہ کی نیشنل کانفرنس 51 سیٹوں پر اور کانگریس 32 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔
اس کے ساتھ ہی سی پی آئی (ایم) اور پینتھرس کو ایک ایک سیٹ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
اتحاد کا اعلان کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سیٹوں کی تقسیم کے لیے کانگریس کے ساتھ بات چیت مکمل ہو گئی ہے۔ 90 سیٹوں میں سے، این سی 51 سیٹوں پر اور کانگریس 32 پر مقابلہ کرے گی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ دوستانہ لڑائی کے لیے 5 سیٹیں چھوڑ دی گئی ہیں۔ ایک سیٹ سی پی آئی (ایم) اور ایک پینتھرس پارٹی کے لیے رکھی گئی ہے۔ انڈیا بلاک ان طاقتوں کے خلاف لڑنے کے لیے بنایا گیا تھا جو انڈیا کو تقسیم کرنا چاہتی تھیں۔ 
اس دوران کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ ہمارے انڈیا بلاک کا بنیادی مقصد جموں و کشمیر کو بچانا ہے۔ لہذا، این سی اور کانگریس جموں و کشمیرمیں پی پی کے لیے دوستانہ حکومت بنانے کے لیے تیار ہے۔ ہم مل کر لڑیں گے، جیتیں گے اور جموں و کشمیر میں حکومت بنائیں گے۔