Monday, September 16, 2024 | 1446 ربيع الأول 13
Politics

چمپائی سورین باضابطہ طور پر آج بی جے پی میں میں ہوۓ شامل

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی اور جے ایم ایم کے سابق رہنما چمپائی سورین آج با ضابطہ طور پر بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ رانچی میں ایک پروگرام کے دوران چمپائی سورین نے اپنےحامیوں کے ساتھ مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان، آسام کے سی ایم ہمنتا بسوا شرما اور جھارکھنڈ بی جے پی کے صدر بابولال مرانڈی کی موجودگی میں بی جے پی کی رکنیت حاصل کی۔ 
اس سے قبل دو دن پہلے ہی سابق وزیراعلیٰ چمپائی سورین نے جے ایم ایم سے استعفی دے دیا تھا۔ یہ جانکاری انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دیتے ہوۓ لکھا کہ آج جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی بنیادی رکنیت اور تمام عہدوں سے میں  استعفیٰ دے دہا ہوں۔ جھارکھنڈ کے قبائلیوں، مقامی لوگوں، دلتوں، پسماندہ لوگوں اور عام لوگوں کے مسائل پر ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
چمپائی سورین نے شیبو سورین کو لکھے اپنے خط میں ناراضگی کا اظہار کرتے ہوۓ کہا، 'آپ کی رہنمائی میں وہ پارٹی جس کا خواب ہم جیسے کارکنوں نے دیکھا تھا اور جس کے لیے ہم نے جنگل، پہاڑ اور دیہات کی خاک چھانی تھی، آج وہ پارٹی اپنی سمت کھو چکی ہے۔
جے ایم ایم کی موجودہ پالیسیوں اور کام کرنے کے انداز سے پارٹی چھوڑنے پر مجبور ہوں۔
خراب صحت کی وجہ سے آپ(شیبو سورین) فعال سیاست سے دور ہیں اور آپ کے علاوہ پارٹی میں ایسا کوئی نہیں جس سے ہم اپنے درد کو بیان کر سکیں۔اس کی وجہ سے میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی بنیادی رکنیت اور تمام عہدوں سے استعفی دے رہا ہوں۔