جے ڈی یو پارٹی کے سینئر لیڈر کے سی تیاگی نے جے ڈی یو کے قومی ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ پارٹی میں چیف اڈوائزر کے ساتھ ساتھ قومی ترجمان کے عہدے پر بھی تھے۔ کے سی تیاگی کے استعفیٰ کے بعد جے ڈی یو کے قومی صدر نتیش کمار نے راجیو رنجن پرساد کو پارٹی کا نیا قومی ترجمان بنایا ہے۔
کے سی تیاگی نے کئی مسائل پر پارٹی لائن سے ہٹ کر بیان دیا ہے۔ اس کے لیے انھوں نے پارٹی رہنماؤں سے بات چیت تک نہیں کی۔ خارجہ پالیسی ہو یا یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) میں لیٹرل انٹری، ایس سی-ایس ٹی ریزرویشن پر سپریم کورٹ کے فیصلے سمیت کئی مسائل پر انہوں نے اپنے ذاتی خیالات کو پارٹی کے خیالات کے طور پر پیش کیا۔ جسے این ڈي اے اتحاد کی خلاف ورزی کے طور پر دیکھا گیا۔
حالاں کہ اس سلسلے میں پارٹی کی جانب سے ایک بیان بھی جاری کیا گیا۔ جے ڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری آفاق احمد خان کی جانب سے جاری بیان میں کے سی تیاگی کے استعفیٰ کو ان کی ذاتی وجہ بتائی گئی ہے۔ جسکے بعد راجیو رنجن ترجمان کا عہدہ سونپا گیا ہے۔
راجیو رنجن پرساد طویل عرصے سے جے ڈی یو میں ہیں۔ وہ پہلے بھی ترجمان کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں، 2015 میں انہوں نے پٹنہ کے دیگھا اسمبلی حلقہ سے الیکشن بھی لڑ ے۔ مگر شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پارٹی کے سینئر لیڈروں کو کئی ذمہ داریاں سونپی تھیں، جس میں راجیو رنجن پرساد کو آسام کی ذمہ داری دی گئی تھی اور اب انہیں قومی عہدہ کی نئی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔