Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Politics

سواتی مالیوال سے مار پیٹ کیس معاملہ میں بیبھاو کمار کو سپریم کورٹ سے ملی ضمانت

سپریم کورٹ نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے معاون بیبھاو کمار کو ضمانت دے دی ہے۔ عام آدمی پارٹی کی راجیہ سبھا ایم پی سواتی مالیوال پر مبینہ حملے کے الزام میں بیبھاو کمار کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس معاملے کے بعد سیاسی ہلچل مچ گئی اور سی ایم کیجریوال اور عام آدمی پارٹی اپوزیشن جماعتوں کے نشانے پر آگئے۔
بیبھاو کمار کو اس سال کے شروع میں حراست میں لیا گیا تھا۔ سواتی مالیوال نے بیبھاو کمار پر حملہ کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں مارا پیٹا گیا اور بدسلوکی کی گئی۔ بعد میں سواتی مالیوال نے اس معاملے کی شکایت دہلی پولیس سے کی اور ایف آئی آر درج کرائی۔ 
جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس اجالا بھوئیاں کی بنچ نے بیبھو کمار کو ضمانت دیتے ہوئے کچھ شرائط رکھی ہیں۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ بیبھاو کمار کو وزیر اعلی کے دفتر میں کوئی عہدہ نہیں دیا جائے گا۔
بیبھاو کمار اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔
بیبھاو کمار اس وقت تک وزیر اعلی کے دفتر میں داخل نہیں ہوں گے جب تک گواہوں سے پوچھ گچھ نہیں ہو جاتی۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ اس معاملے میں چارج شیٹ داخل کر دی گئی ہے۔ ایسے میں بیبھاو کمار کو ضمانت دینے سے مقدمے کی سماعت میں کوئی رکاوٹ نہیں بنے گی۔ 
بیبھاو کمار 100 دنوں سے زیادہ عرصے سے حراست میں ہیں۔ سواتی مالیوال نے الزام لگایا تھا کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال کے معاون بیبھاؤ کمار نے وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر ان کے ساتھ حملہ کیا تھا۔