Monday, September 16, 2024 | 1446 ربيع الأول 13
Politics

پہلوان ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا نے راہل گاندھی سے کی ملاقات،سیاسی میدان میں ہوگی آمد؟

ہریانہ اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد تمام سیاسی پارٹیاں انتخابی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ پچھلے کچھ دنوں کی قیاس آرائیوں کے بعد اب  پہلوان ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا نے بدھ کو کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی سے ملاقات کی۔ 
سیاست کی گلیاروں میں یہ قیاس آرائیاں ہیں کہ وہ 5 اکتوبر کو ہونے والے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے ٹکٹ پر لڑ سکتے ہیں۔ 
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہریانہ اسمبلی انتخابات میں پہلوان بجرنگ پونیا بدلی سے اور ونیش پھوگٹ جولانہ سے میدان میں اتر سکتی ہیں۔
پچھلے کئی دنوں سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ونیش پھوگاٹ کانگریس پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ لیکن اس ملاقات کی تصویر سے امکانات اور بڑھ گۓ ہیں۔ 
سیاسی حلقوں میں چل رہی قیاس آرائیوں کے مطابق ونیش پھوگاٹ کو دادری سے ٹکٹ دیا جا سکتا ہے۔ 
اس سے قبل پیرس اولمپکس سے واپسی کے بعد ونیش پھوگاٹ نے سابق وزیر اعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہڈا سے ملاقات کی تھی، ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا نے بدھ کو نئی دہلی میں کانگریس جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینوگوپال سے بھی ملاقات کی۔ 
خیال رہے کہ ونیش پھوگاٹ نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل کے مقابلے سے قبل زیادہ وزن پائے جانے کی وجہ سے نااہل ہونے کے بعد ریٹائر کا اعلان کر دیا ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی ہریانہ انتخابات میں مسلسل تیسری بار جیتنا چاہتی ہے، جبکہ کانگریس حکمراں پارٹی سے اقتدار واپس لینا چاہتی ہے۔ 
واضح رہے کہ ہفتہ کو الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ہریانہ اسمبلی انتخابات کی تاریخ میں تبدیلی کرتے ہوئے ووٹنگ کی تاریخ یکم اکتوبر سے بڑھا کر 5 اکتوبر کر دیا ہے جبکہ ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو ہوگی۔