Monday, September 16, 2024 | 1446 ربيع الأول 13
Politics

یوگی حکومت بلڈوزر کی سیاست' کے بجائے بھیڑیوں کے حملوں اور جنسی ہراسانی کے معاملات پر توجہ دیں، مایاوتی

 بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سر براہ مایاوتی نے یوگی حکومت کی کاروائی پر تنقید کرتے ہوۓ کہا کہ وہ ’بلڈوزر کی سیاست‘ بند کرے اور جنگلی جانوروں (بھیڑیوں) سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بنائے جو انسانی بستیوں میں گھس کر لوگوں پر حملہ کرتے ہیں۔ 
مایاوتی نے کہا کہ یوپی کے کچھ اضلاع میں جنگلی جانور بچوں، بوڑھوں اور نوجوانوں پر حملہ کر رہے ہیں۔ حکومت اس حالات سے نپٹنے کے لیے ضروری اقدامات اپنائیں اور لوگوں کو بھیڑیے کی آتنک سے محفوظ کریں ۔ مزدور اور غریب لوگ اپنے مویشیوں کے لیے چارے کا بندوبست نہیں کر پا رہے۔ حکومت جنگلی جانوروں سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کریں۔
مایاوتی نے یوگی حکومت سے کہا کہ وہ ’بلڈوزر کی سیاست‘ بند کریں اور اس معاملہ کو سپریم کورٹ پر چھوڑ دیں۔ 
خیال رہے کہ 'بلڈوزر ایکشن' پر سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران کہا تھا، ’’کسی کے گھر کو صرف اس لیے کیسے گرایا جا سکتا ہے کہ وہ ایک ملزم ہے؟ چاہے وہ مجرم ہی کیوں نہ ہو، کسی کے گھر کو نہیں گرایا جا سکتا۔
اس تبصرہ کے بعد وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور اکھلیش یادو کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی حکومت کی ’بلڈوزر ایکشن‘ کا جواز پیش کیا، جب کہ اکھلیش نے انہیں چیلنج کیا کہ اگر انہیں اپنے ’بلڈوزر ایکشن‘ پر اتنا ہی بھروسہ ہے تو وہ ’بلڈوزر‘ کے نشان پر الیکشن لڑیں۔
اسکے علاوہ بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے نجی ایمبولینس میں ایک خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا بھی ذکر کیا اور حکومت سے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا، ’’یوپی کے بستی ضلع میں ایک نجی ایمبولینس ڈرائیور نے ایک مریض کو لے جاتے وقت اس کی بیوی کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے کی کوشش کی، یہ انتہائی شرمناک ہے۔ خاتون کا شوہر فوت ہو چکا ہے۔ حکومت ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کرے۔