Monday, September 16, 2024 | 1446 ربيع الأول 13
Entertainment

شاہ رخ خان سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے مشہور شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر

 بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان نے 2023ء سے 2024ء کے مالی سال کے دوران سب سے زیادہ ٹیکس دے کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
شاہ رخ خان نے مالی سال 2023-24 میں 92 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔ دوسرے نمبر پر تامل فلموں کے اداکار وجے ہیں جنہوں نے گزشتہ مالی سال کے دوران 80 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔
 کھلاڑیوں میں انکم ٹیکس ادا کرنے کے معاملے میں کرکٹر ویراٹ کوہلی پہلے نمبر پر ہیں جنہوں نے 66 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا جب کہ ہندوستانی  کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی 38 کروڑ روپے کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
فارچون انڈیا نے مالی سال 2023-24 کے لیے مشہور ٹیکس دہندگان کی فہرست جاری کی ہے۔ 
اس فہرست کے مطابق شاہ رخ خان نے 92 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔ اداکار وجے 80 کروڑ روپے کی ٹیکس ادائیگی کے ساتھ دوسرے اور سلمان خان 75 کروڑ روپے کی ٹیکس ادائیگی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ 
امیتابھ بچن نے 2023-24 میں 71 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔ اجے دیوگن نے 42 کروڑ اور رنبیر کپور نے 36 کروڑ کا انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔
ریتک روشن نے 28 کروڑ، کپل شرما نے 26 کروڑ، کرینہ کپور نے 20 کروڑ، شاہد کپور نے 14 کروڑ، کیارا ایڈوانی نے 12 کروڑ اور کترینہ کیف نے 11 کروڑ ٹیکس ادا کیا ہے۔ 
اس فہرست میں پنکج ترپاٹھی بھی شامل ہیں، انہوں نے 11 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔ عامر خان نے 11 کروڑ روپے، ملیالم فلموں کے اداکار موہن لال نے 14 کروڑ، اللو ارجن نے 14 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔
کرکٹرز بھی بڑی تعداد میں سیلیبریٹی ٹیکس ادا کرنے والوں میں شامل ہیں۔ ویراٹ کوہلی 66 کروڑ روپے ٹیکس کی ادائیگی کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ ماہی یعنی مہندر سنگھ دھونی نے 38 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔ ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر نے مالی سال 2023-24 میں 28 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔
 آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے 13 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا ہے اور رشبھ پنت نے 10 کروڑ کا انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔