Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Regional

یوپی میں بھیڑیے کے قہر کے بعد آندھرا پردیش کے راجہ مہندرا ورم میں چیتے کا خوف

اس وقت یوپی کے کئی اضلاع میں لوگ آدم خور بھیڑیے کے خوف کے ساۓ میں جی رہے ہیں، جہاں خوںخوار بھیڑیے نے کئی لوگوں پر جان لیوا حملہ کیا ہے۔جس سے لوگوں میں دہشت پیدا ہو گیا ہے۔
اب اسی بیچ ایک اور خوفناک خبر سامنے آ رہی ہے کہ یہاں آندھرا پردیش کے راجہ مہندرا ورم میں چیتا دیکھا گیا ہے۔
 قومی شاہراہ پر دوردرشن مرکز کے قریب تیندوا دیکھے جانے کے بعد ہلچل مچ گئی ہے۔ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے تیندوے کی نقل و حرکت کی تصدیق کی، 
دوردرشن کیندر کے سی سی ٹی وی فوٹیج میں چیتے کی حرکات قید ہوگئیں،
جسکے بعد سے قریبی علاقوں کے مکینوں کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔محکمہ جنگلات کی ٹیموں نے تیندوے کے ٹھکانے کا پتہ لگانے کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
موٹرسائیکل سواروں نے فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کے عملے کے کوارٹرز کے قریب دیوان چیروو قومی شاہراہ کو عبور کرتے ہوئے ایک جنگلی جانور کو بھی دیکھا۔
جسکے بعد سے لوگوں میں خوف کا ماحول بنا ہوا ہے۔