Monday, September 16, 2024 | 1446 ربيع الأول 13
World

چین میں سمندری طوفان 'یاگی' نے مچائی زبردست تباہی

چین میں خوفناک طوفان 'یاگی' نے اپنی تباہی شروع کر دی ہے۔ اس طوفان کو ’سپر ٹائفون‘ کی درجہ بندی دی گئی ہے، کیونکہ یہ انتہائی ہولناک ہے۔
جنوبی چین کے جزیرہ ہینان میں زوردار بارش اور تیز ہواؤں کے سبب اب تک 2 لوگوں کی موت اور تقریباً 100 افراد زخمی ہوۓ ہیں۔ 
سمندری طوفان ”یاگی” سے متاثر ہونے والے جنوبی چین میں شدید بارشوں کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں اسکول کو بند کر دیا گیا ہے اور پروازوں کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔
ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج سمیت دیگر کاروباری مراکز بھی سمندری طوفان کے پیش نظر بند کردیئے گئے ہیں۔
سمندری طوفان چین کے بعد آج ہی ویتنام سے ٹکرائے گا، طوفان کے پیش نظر ویتنام میں 4 ائیر پورٹس کو بند کردیا گیا ہے۔
نقل و حمل بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔
ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور ریل سروسز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ سڑکوں پر پانی بھر جانے کی وجہ سے ٹریفک نظام بھی درہم برہم ہو چکا ہے، اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔