Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
World

عمان کی جانب سے 10 روزہ مفت سیاحتی ویزہ دینے کا کیا گیا اعلان

عرب ممالک کے خوبصورت ترین ملک سلطنتِ عمان نے ویزہ پالیسی کو آسان کرتے ہوئے سیاحوں کے لیے اپنی سرحدیں کھول دی ہیں۔
عمان کی جانب سے مفت ویزا دینے کا اعلان کیا گیا ہے، 
ویزا کی مفت سہولت سے سلطنت عمان کا سفر کرنے والے بحری جہازوں کے مسافروں اور عملے کے ارکان کو 10 دن کا مفت وزٹ ویزا دیا جائے گا، یہ فیصلہ عمان میں سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ مزید سیاحوں کو یہاں آنے کے لیے راغب کیا جاسکے۔
عرب میڈیا کے مطابق عمان نے غیرملکیوں کے لیے رہائشی قوانین اور قواعد میں غیر معمولی ترمیم کی ہے جس کا اعلان انسپکٹر جنرل آف پولیس اینڈ کسٹمز، لیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن الشوراقی نے کیا۔
میڈیا سے گفتگو میں حسن بن محسن الشوراقی نے بتایا کہ سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں خوش آمدید کہنے کے لیے 10 روزہ مفت ویزہ سروس متعارف کرا رہے ہیں۔
اس فیصلے کے تناظر میں غیر ملکیوں کے رہائش کے قانون کے ایگزیکٹیو قواعد کی کچھ دفعات میں ترامیم کی گئی ہیں:
نئے قواعد و ضوابط سیاحوں اور عملے کے لیے 10 دن کے ویزے کی اجازت دیتے ہیں، جو ٹورسٹ شپ ایجنٹ کی درخواست پر جاری کیا جاتا ہے، جس میں 30 دن کے اندر اندراج ضروری ہے۔
اسی طرح مندرجہ بالا شرائط کے تحت ایک ماہ کا ویزا بھی دستیاب ہے، فیصلہ عمان میں سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ مزید سیاحوں کو یہاں آنے کے لیے ترغیب دی جاسکے۔