Thursday, November 21, 2024 | 1446 جمادى الأولى 19
Politics

رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید کو دہلی کی عدالت سے عبوری ضمانت منظور

دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے جموں و کشمیر کے بارہمولہ حلقہ سے رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید کو 2 اکتوبر تک عبوری ضمانت دے دی۔ انجینئر رشید کو سخت غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت 2017 میں گرفتار ہونے کے بعد 2019 سے دہلی کی تہاڑ جیل میں ہے۔ رشید نے اس سال کے شروع میں بارہمولہ لوک سبھا حلقہ سے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ کو جیل میں رہتے ہوئے شکست دی تھی۔
اگلے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں تشہیر کرنے کیلئے انہیں عبوری ضمانت دی گئی ہے ۔ انہوں نے تین مہینے کیلئے عبوری ضمانت کی درخواست دی تھی ۔ ابھی ان کی ریگولر ضمانت کی عرضی پر آرڈر زیر التوا ہے۔