Friday, October 18, 2024 | 1446 ربيع الثاني 15
Politics

اوم برلا کو لوک سبھا اسپیکر عہدے کے لئے منتخب کرلیا گیا

نئی دہلی: 26 جون (منصف ٹی وی) آج بروز بدھ اوم برلا کو پھر سے لوک سبھا اسپیکر کے عہدے کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے۔ آج ہونے والے انتخاب میں بی جے پی کی زیر قیادت نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے امیدوار اوم برلا نے لوک سبھا اسپیکر کے انتخاب میں  کے سریش کو شکست دیدی ہے۔ اوم برلا کو لوک سبھا اسپیکر منتخب ہونے پر  وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے بھی مبارک باد دی۔ وزیر اعظم مودی  نے کہا کہ "میں پورے ایوان کو مبارکباد دیتا ہوں ہم سب کو یقین ہے کہ آنے والے پانچ سالوں میں آپ ہماری رہنمائی کریں گے" ۔ پی ایم مودی نے مزید کہا کہ "دوسری بار لوک سبھا اسپیکر کا عہدہ سنبھالنا اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے"۔
واضح رہے کہ اوم برلا راجستھان کےکوٹا سے تین بار ایم پی منتخب ہوئے تھے جبکہ کے شریش جنہوں نے لوک سبھا اسپیکر کے عہدے کے لئے دعوا کر رہے تھے لکین شکست انکی مقدر بنی وہ آٹھ بار کیرالہ سے رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں