Thursday, September 19, 2024 | 1446 ربيع الأول 16
Politics

اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، ضمانت منظور

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو شراب گھوٹالہ کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے 156 دن بعد سی ایم کیجریوال کو ضمانت دے دی ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس اجول بھویاں کی بنچ نے دیا ہے۔ کیجریوال کو آج یعنی 13 ستمبر کو رہا کیا جائے گا.
اپنے فیصلے میں سی بی آئی کی طرف سے دہلی کے وزیر اعلیٰ کی گرفتاری کے وقت اور طریقے پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا، "عدم تعاون کا مطلب خود کو مجرم بنانا نہیں ہو سکتا، اس لیے اس بنیاد پر سی بی آئی کے ذریعے کیجریوال کی گرفتاری ناقابل قبول ہے۔
جسٹس بھویان نے کہا، "ضمانت اصول ہے اور جیل مستثنیٰ ہے۔ تمام عدالتوں کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ استغاثہ اور ٹرائل کا عمل خود سزا کی شکل نہ بن جائے
قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ معاملے میں گرفتار دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی درخواست ضمانت پر اپنا فیصلہ پہلے ہی محفوظ کر لیا تھا۔ پھر بحث کے دوران سی بی آئی اور کیجریوال نے اپنے اپنے دلائل پیش کیے تھے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیجریوال کو ضمانت دے دی۔ 
کیجریوال 156 دنوں کے بعد جیل سے باہر آئیں گے
21 مارچ کو کیجریوال کو ای ڈی نے گرفتار کیا تھا۔ 10 دن کی پوچھ گچھ کے بعد یکم اپریل کو انہیں تہاڑ جیل بھیج دیا گیا۔ انہیں عام انتخابات میں مہم چلانے کے لیے 10 مئی کو 21 دن کے لیے رہا کیا گیا تھا۔ یہ رہائی 51 دن جیل میں رہنے کے بعد دی گئی۔ سپریم کورٹ نے کیجریوال کی یکم جون تک رہائی کو منظوری دے دی تھی۔ کیجریوال نے 2 جون کو تہاڑ جیل میں خودسپردگی کی تھی۔